کاروبار کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ، پنجاب میں مارکیٹیں کتنے بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دیدی گئی؟

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت لاک ڈاؤن والے اضلاع میں کاروبارکےاوقات بڑھانےکافیصلہ کیا ہے۔این سی او سی اورحکومت پنجاب کی سفارشات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے منتخب اضلاع میں لاک ڈاون میں توسیع کی گئی ہے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے لاک ڈاؤن آرڈر کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، یہ نوٹی فکیشن پنجاب کے 25اضلاع میں آج(بدھ ) سے نافذ اور 15 ستمبر تک لاگو رہے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہورمیں مارکیٹیں رات10بجےتک کھلی رہیں گی، صوبہ بھرکےمزارات بھی کھولنےکافیصلہ کیا گیا ہے مگر مزارات پرصرف ویکسی نیٹڈافرادکوجانےکی اجازت ہوگی اور30سال سےزائدعمرکےافرادہی مزارات پرجاسکتےہی۔زیادہ کیسز والے اضلاع میں لاہور، راولپنڈی ، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب ، بہاولپور، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان شامل ہیں۔تاہم اب ان شہروں میں بھی مارکیٹیں اور کاروباروں کے اوقات کار رات 10:00 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close