کابل (پی این آئی) نئی حکومت کے جنگجوئوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے وادی پنجشیر کی دفاعی لائن توڑ کر چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق احمد مسعود کے قومی مزاحمتی محاذ سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد وادی پنجشیر کے دروازے پر جنگ جاری ہے۔حکومتی جنگجوئوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے قومی مزاحمتی محاذ کی دفاعی لائن توڑ کر ضلع شاتل کی چھ چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔حکومتی جنگجوئو ں کا کہنا ہے کہ ان کے جنگجوؤں کی وادی میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔نئی حکومت نے مزاحمتی محاذ کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب مزاحمتی محاذ نے بھی حکومتی جنگجوئوں کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ان دونوں دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں