مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بجلیاں گرانے کا فیصلہ، بجلی فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد(پی این آئی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کردی ہے۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 46 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا نے کہا کہ تمام پاور پلانٹس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جولائی اور اگست میں پاور یونٹس کو شیڈولڈ بند نہیں کیا جائے گا۔ نیو کلیئر پاور پلانٹس کے حکام نے بھی اس حوالے سے یقین دہانی کرا دی ہے۔ ایل این جی کی عالمی قیمت بڑھنے سے 9.6 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا،اعدادوشمار کے مطابق جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 1روپے 37پیسے بنتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close