دل کے مریضوں کیساتھ موت کا کھیل کھیلا جانے لگا، پنجاب کے سب سے بڑے ہسپتال میں دل کے مریضوں کو ایکسپائر اسٹنٹ ڈالے جانے کا انکشاف

لاہور (پی این آئی ) پنجاب کے سب سے بڑے ہسپتال میں دل کے مریضوں کو ایکسپائر اسٹنٹ ڈالے جانے کا انکشاف ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سب سے بڑے پنجاب کے سب سے بڑے ہسپتال پی آئی سی میں 15 مریضوں کو زائد المعیاد اسٹنٹ ڈالے گئے ، مریضوں کوجون 2021ء میں ڈالے گئے اسٹنٹ مئی میں ایکسپائر ہوچکے تھے ، سیکریٹری صحت پنجاب نے زائد المعیاد اسٹنٹ ڈالنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور مریضوں کو ایکسپائر اسٹنٹ ڈالنے پر 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔اس معاملے پر چیئرمین پی آئی سی نے اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ 70 سے زائد ایکسپائراسٹنٹ واپس کرنے کیلئےاسٹور میں رکھے ہیں ، جن میں سے 14 زائد المعیاد اسٹنٹ چند افراد کی غفلت کے باعث اس وقت لگائے گئے جب زائد المعیاد اسسٹنٹ ایکسپائر ہوئے 3 سے 4 ہفتے ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کے سیکریٹری صحت نے ایکسپائرڈ اسٹنٹ ڈالے جانے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 3 روزمیں انکوائری کرکے ذمہ داران کو بے نقاب کیا جائے کیوں کہ ایکسپائرڈ اسٹنٹ قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے اور یہ ایک ناقابل معافی جرم ہے جس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے سروسز اورجناح ہسپتال میں جدید ایمرجنسی ٹاور کی تعمیر کا فیصلہ کرلیا ، لاہور میں معیاری علاج کی فراہمی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہسپتالوں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی ٹاوربنانے کی منظوری دے دی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دونوں منصوبوں کو جلد سے جلد حتمی شکل دی جائے ، جس کے لیے منصوبوں سے متعلقہ امور فی الفور نمٹائے جائیں اور منصوبوں کے حوالے سے ٹائم لائن طے کر کے مزید اقدامات کیے جائیں ، سروسز اور جناح اسپتال کے نئے ایمرجنسی ٹاورعالمی معیارکے ہونے چاہئیں ، دونوں منصوبے کم سے کم مدت میں مکمل کیے جائیں ، ایمرجنسی ٹاورزسےعلاج معالجے کی معیاری سہولتیں ملیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close