اسحاق ڈار کو 60دن کی مہلت مل گئی، صدرِمملکت الیکشن تیسری ترمیم آرڈیننس 2021 پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی سینیٹر شپ خطرے میں پڑ گئی ، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن تیسری ترمیم آرڈیننس 2021 پر دستخط کر دیے ۔الیکشن تیسری ترمیم آرڈیننس2021 کے بعد متنخب ارکان کو اجلاس کی پہلی نشست کے 60روز میں حلف اٹھانا ہوگا ، وقت پر حلف نہ اٹھانے پر منتخب رکن کی نشست خودبخود خالی ہو جائے گی ۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار 12 مارچ 2018 کو سینیٹ کے 6 سال کیلئے رکن منتخب ہوئے تھے مگر بیرون ملک ہونے کے باعث انہوں نے تاحال اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا ۔اسحاق ڈار پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر کامیاب قرارپائے تھے ۔اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی تحریک انصاف نے چیلنج کیے تھے جس پر الیکشن ٹربیونل نے ان کے کاغذات مسترد کردیئے تھے لیکن عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کاغذات منظور کردیئے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close