نیا شکنجہ تیار، نیب نے رانا ثنا اللہ کو بھی بڑا جھٹکا دینےکا فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی )نیا شکنجہ تیار، نیب نے رانا ثنا اللہ کو بھی بڑا جھٹکا دینےکا فیصلہ کر لیا۔۔۔ قومی احتساب بیورو(نیب ) نے مسلم لیگ(ن) کے رہنمااور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس تیار کرلیا۔نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ لیگی رہنما راناثنااللہ کے خلاف ریفرنس منظوری کے لیے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بھجواد یا گیا ہے جو کہ منظور ی کے بعد احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔نیب ذرائع کے مطابق لیگی رہنمارانا ثنا اللہ نے 19کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے بنائے ہیں جو کہ ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close