نوکریاں ہی نوکریاں، پاکستان میں چینی موبائل فون بنانے والے برانڈز کا اربوں روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

اسلام آباد(آئی این پی ) لاہور میں قائم ایئر لنک کمیونیکیشن جو چینی اسمارٹ فون برانڈز ایٹل، ٹیکنو، ٹی سی ایل اور الکاٹیل اسمبلکرتی ہے ،انیشل پبلک آفرنگ (آئی پی او) سے حجم میں 6 ارب روپیکے اضافے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایئر لنک پاکستان میں آئی فون، سام سنگ، ہواوے اور شیایومی ہینڈ سیٹس بھی سیل کرتا ہے۔ ہفتے کے آخر میں سوشل میڈیا پر ایک اعلان میں جے ایس گلوبل کے سی ای او کامران ناصر نے کہا کہ یہ پاکستان میں اب تک کا سب سے بڑا آئی پی او ہوگا۔ 2019 میں فیصل آباد میں قائم ٹیکسٹائل کمپنی انٹرلوپ لمیٹڈ نے آئی پی او کے ذریعے 5025 ارب روپے اکٹھے کیے۔ پراسپیکٹس کے مطابق ایئر لنک 90 ملین شیئرز کی پیشکش کر رہا ہے، جس میں پوسٹ آئی پی او 25 فیصد ہو گی جبکہ فلور پرائس 65 روپے ہ جبکہ پرائس بینڈ 40 فیصد سے زیادہ ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آئی پی او کمپنی کی قیمت تقریبا بلین25 روپے رکھ سکتی ہے۔ آئی پی او کو بک بلڈنگ 30 اور 31 اگست کو ملی جس میں سرمایہ کار 75 فیصد حصص حاصل کرنے کے اہل ہیں ۔ پراسپیکٹس کے مطابقبقیہ حصص 6 اور 7 ستمبر کو سرمایہ کاروں کو پیش کیے جائیں گے۔ فرم کی آفیشل ویب سائٹ پر تفصیلات کے مطابق ایئر لنک نے لاہور عمارت میں 8 اسمبلی لائنیں لگائی ہیں جن کی پیداواری صلاحیت 500000 سے 800000 اسمارٹ فونز اور فیچر فوبن سیٹ ہے۔ اس سہولت نے ایک ہزار سے زیادہ انجینئرز اور ہنر مند کارکنوں کو ملازمت دی ہے۔ ایئر لنک کے سی ای او مظفر پراچہ نے کمپنی کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو میں کہا کہ فرم چینی موبائل فون برانڈز کی تیاری اور برآمد میں بھی شرکت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ رواں سال اپریل میں جوتے کے معروف برآمد کنندہ سروس گلوبل فٹ ویئر لمیٹڈ نے آئی پی او کے ذریعے چین کے لانگ مارچ ٹائرز کے ساتھ اپنے مشترکہ منصوبے کے لیے 2.175 بلین روپے اکٹھے کیے۔ آئی پی او کو 5.8 گنا زیادہ سبسکرائب کیا گیا۔ جے ایس گلوبل کے سی ای او کامران ناصر نے کہا کہ ایئر لنک آئی پی او کو امید ہے کہ وہ ادارہ جاتی اور اعلی خالص مالیت والے افراد کی بڑی تعداد کو اپنی طرف راغب کرے گا۔ کمپنی ملک میں اسمارٹ فونز کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر اپنے سیل آؤٹ لیٹس کو بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں