اسلام آباد (پی این آئی )آج بدھ کے روز سندھ،مشرقی بلوچستان،جنوبی پنجاب،بالائی خیبر پختو نخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہے ۔ اس دوران زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔جمعرات کے روز سندھ اورمشرقی بلوچستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ،بلوچستان، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور پنجاب کے اضلاع میں اکژ مقامات پر تیز ہواؤں/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سندھ: بدین 37،ڈپلو 31،کلوئی، حیدر آباد10،ڈھالی09،نگر پارکر 07،اسلام کوٹ، ٹنڈو جام 04، ٹھٹھہ 02، بلوچستان: کوہلو 35، خضدار 26،قلات، سبی،لسبیلہ01، خیبر پختونخوا: پار ہ چنار 15، کالام09، دیر 08،چراٹ 04، دروش 03 ، گلگت بلتستان: بگروٹ 10،گلگت 07، بونجی،ہنزہ 06، گوپس 05، بابو سر 04،چلاس، استور 01، پنجاب: خانیوال اورنارووال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چھور، لسبیلہ،مٹھی، نوابشاہ،سبی42 ، نو کنڈی اورتربت میں41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں