فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کتنے روپے مہنگی ہونے کا امکان؟

اسلام آباد(آئی این پی)فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 47پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کرے گا، سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں مجموعی طور پر 15ارب 21کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جولائی میں پانی سے 29.94فیصد، کوئلہ 15.29اور فرنس آئل سے 10.28فیصد بجلی پیدا کی گئی، اسی عرصے کے دوران فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 12روپے 6پیسے فی یونٹ رہی،سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں مقامی گیس سے 8.68فیصد، درآمدی ایل این جی 20.01اور ایٹمی ذرائع سے 10.59فیصد بجلی پیدا کی گئی، سی پی پی اے کے مطابق جولائی کیلئے ریفرنس فیول لاگت 5روپے 27پیسے فی یونٹ تھی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 6روپے 74پیسے فی یونٹ رہی، نیپرا سماعت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close