وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب والوں کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی، جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے بڑی منظوری دیدی گئی

لاہور (پی این آئی)تحریک انصاف حکومت نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعویٰ پورا کر دیا، جنوبی پنجاب صوبےکیلئےسیکریٹریٹ کو خودمختار بنانے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ بنانےکیلئےسیکریٹریٹ کو خودمختار بنانےکی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت ہونے والے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں جنوبی پنجاب ‏سیکرٹریٹ رولز کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب 11اضلاع پرمشتمل ہوگا پی ٹی آئی نےجنوبی پنجاب ‏کوصوبہ بنانےکی طرف قدم اٹھادیا پنجاب حکومت نےعوام سےاپناوعدہ پورا کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹرانسفرز کا معاملہ انتظامی ایشوہے پوراپنجاب ہماراہے ہم پورےپنجاب کی کیئرکریں گے رولزآف بزنس منظور ہونےکے بعدنوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مینارپاکستان واقعہ کے تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے مینارپاکستان واقعےمیں انصاف ہوتا ‏نظر آئےگا۔گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر ہاؤس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام پنجاب ایجوکیشن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن وسنت میں حصول تعلیم کی بار بار تلقین کی گئی ہے اور علم کو مومن کی گمشدہ میراث قرار دیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ فروغ تعلیم پاکستان تحریک انصاف کے منشورکاحصہ بھی ہے اورترجیحات میں بھی سرفہرست ہے ، ڈویلپمنٹ بجٹ میں 66فیصداضافہ کیاگیا لیکن ہائرایجوکیشن کے بجٹ میں 286 فیصداور اسکول ایجوکیشن کے بجٹ میں 29فیصد اضافہ کیا گیا ، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ہر بچے کی معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنانے کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کا سب سے بڑا ڈیپارٹمنٹ ہے ، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وزیر تعلیم مراد راس کی سربراہی میں تاریخ سازاقدامات کیے ہیں ، پہلی مرتبہ مربوط اور جامع پنجاب اسکول ایجوکیشن پالیسی 2020 متعارف کروائی گئی ہے ، پنجاب میں ای ٹرانسفر پالیسی کا اعزاز سب سے پہلے محکمہ تعلیم کو حاصل ہوا۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اساتذہ موبائل ایپ کے ذریعے اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں ، بلاسفارش اور میرٹ کی بنیاد پر86 ہزار سے زائد اساتذہ ای ٹرانسفر پالیسی سے مستفید ہوچکے ہیں ، اساتذہ کو ای ریٹائرمنٹ، ای پروموشن، ای پنشن، ای لیو کی سہولتیں بھی میسر ہیں ، اب اساتذہ کوٹرانسفر کیلئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں ٹیچرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے31 ہزار سے زائد ایس ٹی آئی مختلف مراحل میں بھرتی کیے جارہے ہیں ، مختلف کیٹگریز میں 33ہزار سے زائد مرد و خواتین ایجوکیٹر زکی بھرتی کا عمل جلد شروع ہوگا ، 10 پسماندہ اضلاع کے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے بھرتی کے لیے قواعد میں نرمی کی گئی ہے اورہارڈ شپ کے تحت مقامی نوجوانوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close