کابل ائیرپورٹ کا انتظام کون سنبھالے گا؟ ترکی کے بعد کس ملک سے بات چیت شروع ہو گئی؟

کابل(پی این آئی) افغانستان میں نئی حکومت کے کنٹرول کے بعد کابل ایئر پورٹ کا انتظام سنبھالنے کے حوالے سے قطر اور ترکی سے بات چیت جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں اِیو لدریاں نے یہ بات منگل کوپیرس میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ کابل ہوائی اڈے کو جلد از جلد محفوظ بنایا جائے تاکہ ایسے افغان باشندے جو ملک چھوڑنا چاہتے ہیں، کمرشل پروازیں استعمال کر سکیں۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کے مطابق کابل کے ہوائی اڈے کو محفوظ بنانے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر لازمی عمل ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ لدریاں نے مزید کہا کہ فرانس کو طالبان پر دبا ڈالنے کا عمل جاری رکھنا چاہیے تاہم پیرس حکومت طالبان سے مذاکرات نہیں کر رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close