سفری پابندیوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، پاکستان کا نام برطانیہ کی ریڈلسٹ سے نکلنے کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہےکہ پاکستان کا نام برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے جلد نکل جائے گا، وزیراعظم عمران خان کی ریڈ لسٹ معاملے پر برطانوی ہم منصب سے بات ہوئی، برطانوی حکومت نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں ٹیسٹنگ طریقہ کار پرنشست کی ضرورت ہے، رواں ہفتے ڈاکٹر فیصل اور برطانوی چیف میڈیکل سائنٹسٹ میں نشست ہوگی، پوری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو جلد ریڈ لسٹ سے نکالا جاسکے۔انہوں نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حکومت اب لیبرکلاس کو بھی بوسٹر ویکسین کا سوچ رہی ہے، بوسٹر ڈوز کیلئے 1270روپے قیمت مقرر کی ہے، اب ہم 17سال اور اس سے زیادہ بچوں کو بھی ویکسین لگائیں گے، پہلے اٹھارہ سال کے عمر کے بچوں کو ویکسین لگائی جارہی تھی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خبریں ہیں کہ امریکی فوجی یہاں پر آئے ہیں، حکومت پاکستان کی پہلے دن سے کوشش ہے کہ ہم افغانستان سے لوگوں کو نکالنے میں مدد دیں گے، ہم مدد دے رہے ہیں، پی آئی اے سمیت باقی وسائل افغان عوام کے لیے استعمال کر رہے ہیں،ہم مستحکم افغانستان کے ساتھ اپنے روابط مضبوط کر پائیں گے، انہوں نے کہا کہ طورخم سے821 افغانیوں سمیت 2421 اور چمن بارڈر سے صرف 10 افغانی پاکستان آئے۔اسی طرح نیٹو اور اس سے متعلقہ 10302 افراد پاکستان آئے، 9032 اپنے آبائی ممالک چلے گئے، 545 افغانی اور 684 دیگر ممالک کے شہری موجود ہیں، پاکستان میں سارے امریکن چلے گئے ہیں، صرف 42 لوگ رہ گئے وہ بھی آج چکے جائیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلی حکومت ہے جو انتخابی اصلاحات کی بات کر رہی ہے، لیکن بدقسمتی سے اپوزیشن کو شیطان سے بھی اتحاد کرنا پڑا تو کر لیں گے، اپوزیشن نے انتخابی اصلاحات کو محاذ سمجھ لیا ہے، اور پی ایم ڈی اے کا مسودہ بھی پڑھنے کی زحمت نہ کی۔سفری پابندیوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ،پاکستان کا نام برطانیہ کی ریڈلسٹ سے نکلنے کی خوشخبری سنا دی گئی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close