اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز کشمیر، خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، شما ل مشرقی بلوچستان، بالائی پنجاب اورسندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے جب کہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز صوبہ پنجاب کے خطہ پوٹھوہار، لیہ، نارووال، سیالکوٹ، گو جرانوالہ، لاہور، ملتان، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ کے اضلاع تھر پارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، حیدر آباد، بدین، ٹھٹہ، کراچی، جامشورو، دادو، لاڑکانہ، سکھراورجیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران اسلام کو ٹ، مٹھی، عمر کوٹ اور نگر پار کر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے اضلاع سوات، دیر، چترال، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، کوہستان ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بنوں، کرم اورڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ بلوچستان کے اضلاع کوہلو، بارکھان، سبی، لورالائی، موسیٰ خیل، ژوب ، زیارت، کو ئٹہ، پشین، مستونگ، نصیر آباد، قلات، خضدار، لسبیلا ، آواران اورزیارت میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں