امریکی شہری سینتھیا ڈی رچی کی پی ٹی وی جوائن کرنے کی خبروں پر خاتون صحافی نے اپنا ردِ عمل بھی دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں رہائش پذیر امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کا حصہ بننے کی افواہیں منظرعام پر تھیں اور اب پی ٹی وی نے بھی جلد شمولیت کی ٹوئیٹ کی لیکن کچھ دیر بعد ڈیلیٹ کردی ۔ پی ٹی وی کے مطابق فلم میکر اور رائٹر سنتھیا رچی نے پی ٹی وی جوائن کرلیا ہے اور وہ مستقبل میں پی ٹی وی ورلڈ میں پروگرام کریں گے۔پی ٹی وی نیوز کی جانب سے یہ ٹوئٹ کچھ ہی دیر میں ڈیلیٹ کردی گئی تاہم سنتھیا نے اپنی ٹوئٹ میں پی ٹی وی جوائن کرنے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ پی ٹی وی ورلڈ میں شمولیت پر خوشی ہے۔خیال رہے کہ گزشہ دنوں اسلام آباد میں سنتھیا رچی پراسرار طور پر اپنے گھر میں بےہوش پائی گئیں تھی جس پر انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close