پی ایس ایل کا حصہ رہنے والے پاکستانیوں کے ہردلعزیز فاسٹ بالر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

جوہانسبرگ(پی این آئی)پی ایس ایل کا حصہ رہنے والے پاکستانیوں کے ہردلعزیز فاسٹ بالر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی… ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے معروف فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلا ن کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈیل سٹین کا کہنا تھا کہ20 سال کرکٹ کھیلنے کے بعد آج ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔ اس موقع پراپنے خاندان، سب دوستوں ، ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرنا چا ہتا ہوں۔واضح رہے کہ ڈیل سٹین نے اپنے کیرئیر میں 93 ٹیسٹ، 125 ون ڈے اور47 ٹی ٹوئنٹی نٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔اس کے علاوہ ڈیل سٹین پاکستان سپر لیگ کا حصہ بھی رہے ہیںاور پاکستانیوں کے ہردلعزیز بالر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close