وزیر اعظم آزاد کشمیر کی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام سے ملاقات، گندم کوٹہ اور زرعی اصلاحات پر گفتگو

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام سے ملاقات۔ گندم کوٹہ، زرعی ریفارمز و دیگر امور پر تبادلہ خیال۔ آزادکشمیر کے لیے گندم کا کوٹہ مستقل کیے جانے کا اصولی فیصلہ۔وفاقی وزیربرائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سیدفخر امام نے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ایک نئی ایگریکلچر پالیسی بنائی جائے گی تاکہ آزادجموں وکشمیر کی معیشت کو بہتر بنایا جاسکے۔ملاقات میں آزاد کشمیر میں اعلیٰ قیمت والی زرعی مصنوعات کی پیداوار کیلئے تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیاگیا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ زراعت کے شعبے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے حکومت آزاد جموں و کشمیر کو تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔گندم کی قیمتیں کم اور شہریوں کی پہنچ میں یقینی بنانے کے لیے منصوبہ بندی کے حوالہ سے بھی گفتگوکی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر سردارعبدالقیوم نیازی نے کہاکہ حکومت آزادجموں وکشمیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی وزارت کے ساتھ مل کر نئی زراعت کی پالیسی بنائے گی تاکہ اعلی قیمت والی فصلوں کی طرف تبدیلی کو فروغ دیا جاسکے۔وفاقی وزیر فخر امام نے وزیر اعظم آزادکشمیر کو یقین دلایا کہ وزارت قومی غذائی تحفظ زرعی منتقلی کو اعلی قیمت والی فصلوں کی مدد کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اورآزاد کشمیر میں زراعت کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک مشترکہ پروگرام تشکیل دیا جائے گا جبکہ لائیو سٹاک سیکٹر کو اپ گریڈ کرنے کیلئے بھی باہمی تعاون کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آزادجموں و کشمیر میں زرعی ریفارمز سے معیشت کو فروغ ملے گا۔ برآمدات کا فروغ ملکی معیشت کے لیے ضروری ہے اس حوالے سے زرعی شعبہ کا کردار اہم ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close