اسلام آباد (پی این آئی)وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی امریکن نہیں آرہے،ہمارے پاس ٹرانزٹ میں لوگ رکے ہوئے ہیں اور یہ جہازوں سے اپنے ملکوں میں واپس جارہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ،ہم ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے انخلا کا عمل مکمل کروارہے ہیں۔ بھارت کی تو افغانستان میں ساری انویسٹمنٹ تباہ ہوگئی ہے ۔۔اگر افغانستان میں خون ریزی ہوتے تو ہم پھنس جاتے۔اپوزیشن کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ لوگ بڑے شوق سے اسلام آباد آئیں ان کو کچھ نہیں ملے گا۔ملک کا خزانہ لوٹنے والے آئندہ دو سالوں میں جیلوں میں ہونگے۔دو سال میں نیب سے سارے فیصلے ہوجائیں گے۔دنیا کی سیاست پشاور کی طرف جارہی ہے یہ کراچی کی طرف جارہے ہیں۔عمران خان مقدر کا سکند ر ہےالیکشن 2023 میں ہی ہونگے۔الیکشن کب کروانے ہیں یہ فیصلہ عمران خان کرے گا۔ن لیگ والے جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں۔اپوزیشن کے لیے یہ مشکل وقت ہے،عمران خان کو یہ لوگ انڈر اسٹیمیٹ کررہے ہیں ،عمران خان ایک حقیقت ہے،ان کی نالائقی بھی عمران خان کی قسمت ہے۔ میں نے اس سے نکمی اپوزیشن نہیں دیکھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں