پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی خوشخبری سنا دی گئی… آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے۔ اوگر کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں میں پانچ روپے فی لیٹرکمی کی تجویزدی ہے۔نئی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت پٹرولیم کرے گی۔حکومت نے چند روز قبل پٹرول پر لگائے گئے سیلز ٹیکس کی شر ح میں کمی کا اعلان کیا تھا۔وزارت پٹرولیم کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close