ڈالر 172کا ہو نے کا امکان، معاشی ماہرین کی پیشنگوئی نے ہلچل مچاد ی

کراچی( پی این آئی) ڈالر ریٹ 172 روپے تک جانے کی پیشگوئی کر دی گئی۔ ماہر معاشی امور ڈاکٹر قیس اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان میں مافیا مال بنا رہا پے۔تجارتی خسارہ 20 ڈالر سے زائد ہے ، اس کے لیے فارن کرنسی خریدنا پڑتی جس کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہور ہا ہے، انہوں نے پیشگوئی کی کہ ڈالر 172 روپے تک جا دسکتا ہے۔حکومت اوپن مارکیٹ میں ڈالر کو ٹچ نہ کرے لیکن مہنگائی کو روکنا چاہئیے۔فوڈ آئٹمز پر سبسڈی دے۔ماہر معاشی امور مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے واقعی کرکے دکھایا کہ سٹیٹ بینک خودمختار یے۔عالمی منڈی میں بڑھنے والی قیمتیں بنیادی طور پر ڈالر کے مہنگا ہونے کی وجہ ہیں۔سٹیٹ بینک کی پالیسی سے آنے والے دنوں میں روپے کی قدر میں استحکام آئے گا۔چئیرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرے ورنہ عام آدمی کی زندگی بہت زیادہ متاثر ہو گی۔اگر ڈالر کی قدر میں کمی ہو گی تو ہمارے ہاں مہنگائی کم ہو گی۔دوسری جانب انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں ایک روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید165.45روپے سے بڑھ کر166روپے اور قیمت فروخت164.55روپے سے بڑھ کر166.40روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں1.60روپے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 164.40روپے سے بڑھ کر166روپے اور قیمت فروخت164.80روپے سے بڑھ کر166.40روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں2.70روپے کا نمایاں اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید191.80روپے سے بڑھ کر194.50روپے اور قیمت فروخت193.30روپے سے بڑھ کر196روپے پر جا پہنچی جبکہ3روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 223.50روپے سے بڑھ کر226.80روپے اور قیمت فروخت225.50روپے سے بڑھ کر228.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہوا تاہم یورو کی قدر میں استحکام رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close