فردوس عاشق اعوان کو زرداری نے پارٹی سےکیوں نکالا تھا وجہ میں جانتا ہوں ، پرویز الہٰی نے حیران کن انکشاف کر دیا

لاہور(پی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت گرگئی تو تمام حکومتی جماعتوں کا نقصان ہوگا،ہم نہیں چاہتے کہ پنجاب میں حکومت گرجائے،پیپلزپارٹی نے کبھی عدم اعتماد کی بات نہیں کی،عثمان بزدار حکومت پانچ سال مدت پوری کرے گی،ہمارے تعلقات کی وجہ سے پی ٹی آئی کو سینیٹ الیکشن میں بہت فائدہ ہوا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی دکانداری کیلئے ہمارے خلاف چیزیں کرتے ہیں، سینیٹ الیکشن میں ہمارے تعلقات کی وجہ سے پی ٹی آئی کو بہت زیادہ فائدہ ہوا،ہمارے تعلقات کی وجہ سے پنجاب میں سینیٹ الیکشن میں سودے بازی نہیں ہوئی، ہمیں سینیٹ الیکشن سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی حکومت پر جب مشکلات آئیں ہم نے سہارا دیا، ہم نہیں چاہتے کہ پنجاب میں حکومت گرجائے،اگر پنجاب حکومت گرتی ہے تو اس کا نقصان تمام پارٹیوں کو ہوگا،عثمان بزدار سے میرا تعلق بہت پرانا ہے، عثمان بزدار کے والد ہماری جماعت میں تھے انہوں نے کہا تھا کہ عثمان بزدار کا خیال رکھنا، عثمان بزدار کے راستے میں جو بھی رکاوٹیں ہوتی ہیں ان کو مشورے دیتے رہتے ہیں، جن لوگوں نے ہمارے مشورے نہیں مانے انہوں نے بہت نقصان اٹھایا، عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری نئے آئے ہیں، یہ ٹیم محنتی ہے،اب فیاض الحسن چوہان ہی وزیراطلاعات رہیں گے اس بار وہ پکے آئے ہیں۔آصف زرداری کے ساتھ ہماری ورکنگ ریلیشن بہت اچھی تھی،آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے کئی بار ملاقات ہوئی ہے۔پیپلزپارٹی نے ہمارے ساتھ کبھی پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے نقصان ہورہا ہے، مہگائی کو کم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں، لوگوں کا روزگار لیول بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، شہبازشریف نے دس سالوں میں صرف ڈرامے کیے، اپنے دور حکومت میں خود فنڈ جاری کرواتا اور رپورٹ لیتا تھا، ہمارے دور میں 32ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان ہمارے دور میں ایک کونسلر تھیں۔چوہدری شجاعت نے کہا ہمیں ایک کونسلر کو بھی لینا چاہیے جس کے بعد میں ہم نے انہیں ایم این اے بنایا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی پنجاب حکومت سے جانے کی وجہ بتا دی۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں پرویز الہی سے سوال کیا گیا کہ آپ نے فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے منع کیا تھا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان پرانی پنجاب اسمبلی کے آگے میڈیا سے گفتگو کر رہی تھی۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کہ رہی تھیں کہ صوبائی اسمبلی میں جو قوانین بن رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں، جسے سن کر میں نے کہا کہ اب ہمیں یہ قوانین بتائے گی؟ ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں یہ ہماری جماعت چھوڑ کر وہاں چلی گئی جہاں زرداری صاحب نے انہیں فارغ کر دیا۔ فردوس عاشق اعوان کو کیوں فارغ کیا گیا یہ میں جانتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں