اسلام آباد کے7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کون کون سے سیکٹر کی کون کون سی گلیاں بند کر دی گئیں؟

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی دارالحکومت کے7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پابندیاں تا حکم ثانی برقرار رہیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ سیکٹرجی 9 تھری کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، 8 گلیاں بند کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ سیکٹرجی 7 ٹو، آئی 10 ٹو،جی 9 ٹو کی متاثرہ گلیوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈان نافذ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے سیکٹر جی 9 ون، ای 11 فور اور آئی 10 فور کی متاثرہ گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں، متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈان30 اگست سے تاحکم ثانی نافذ رہے گا۔۔۔۔۔’

پی ٹی آئی رہنما نے پی ڈی ایم کو صرف ڈی ایم یا ڈیزل موومنٹ قرار دے دیا

کراچی (آئی این پی ) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر سیاسی دہشتگرد کو عدالت پیش ہونا پڑا ہے،عدلیہ پر اعتماد ہے اور ہم خود کو بے قصور ثابت کریں گے،پہلے جو پی ڈی ایم تھی اب صرف ڈی ایم یا ڈیزل موومنٹ رہ گئی ہے، کل نواز شریف کی تقریر بھارتی ٹی وی نے دکھائی ۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے معاشی دہشتگرد بلاول بھٹو زرداری ہیں۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا آج سندھ میں بادشاہت قائم ہے، عدلیہ پر اعتماد ہے اور ہم خود کو بے قصور ثابت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل کراچی میں ایک پنڈال سجایا گیا تھا، پہلے جو پی ڈی ایم تھی اب صرف ڈی ایم یا ڈیزل موومنٹ رہ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اکیلے عمران خان نے پوری اپوزیشن کو لائن پر لگا دیا ہے۔ حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ کل نواز شریف کی تقریر بھارتی ٹی وی نے دکھائی ، جب نواز شریف یہاں تھے تب بھی اور لندن جاکر بھی افواج پاکستان کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں آر ایس ایس کا نظریہ داخل ہوچکا ہے، شہباز شریف کو آنسو بہانے کے بجائے نالوں پر کام کرنا چاہیئے تھا۔ انہوںے نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے کل کھلی کچہری کے نام پر بند کچہری لگائی تھی۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اسکول بند ہیں لیکن جلسے چل رہے ہیں، وزیر اعلی کے ساتھ سیلفیاں بن رہی ہیں بلاول کا جلسہ چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں لوگ جل رہے تھے اور پیپلز پارٹی کا جلسہ جاری تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب بہت سارے وی آئی پیز جیل جائیں گے تو خود نظام بہتر ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں