اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے دہشت گردی سے متعلق بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان پر دہشت گردی سے متعلق الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی اور پاکستان کے خلاف تخریب کاری کے ثبوت شیئر کیے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے، رواں سال کے دوران بھارت جوہر ٹاؤن لاہور اور داسو میں چینی اور پاکستانی کارکنوں کے خلاف دہشتگرد حملوں میں ملوث رہا ہے، بھارت کی بی جے پی حکومت اور آر ایس ایس کا ایک واضح مسلم مخالف اور اقلیت مخالف ایجنڈا ہے، بھارتی حکومت نظریاتی وجوہات اور سیاسی فوائد دونوں کے لیے پاکستان کو جھوٹی پروپیگنڈا مہمات کے لیے نشانہ بناتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں