امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے ایک اور حملے کا خطرہ ہے، دہشتگرد اگلے24 سے 36 گھنٹے میں ایک اور حملہ کر سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ افغانستان میں صورت حال بدستور خطرناک ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے افغانستان میں داعش کی خراسان شاخ کے ایک منصوبہ ساز کو ڈرون حملے میں ہلاک کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق داعش نے جمعرات کو کابل ایئر پورٹ پر مہلک خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 13 امریکی اہلکاروں سمیت 175 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے کیپٹن بل اربن نے بتایا کہ حملے کا ہدف وہ شخص تھا جس نے جمعرات کو کابل ایئرپورٹ پر حملے کی منصوبے بندی کی تھی۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ صوبہ ننگرہار میں کی گئی اس کارروائی میں ڈرون کا استعمال کیا گیا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس نے ہدف کو ہلاک کر دیا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں