مشہور بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے گانے’لگدی لاہوردی آ‘ سے متعلق دلچسپ انکشاف

نئی دہلی (آئی این پی )مشہوربھارتی گلوکارگرورندھاوا نے اپنے مقبول گانے او لگدی لاہور دی اے سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔سوشل میڈیا پربھارتی گلوکارکی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ بتارہے ہیں کہ اس گانے کا پس منظرکیا ہے، یہ گانا ماڈل کی خواہش پر لکھا گیا جس کا تعلق پاکستان سے ہے۔ایک انٹرویو کے دوران گلوکار میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہہ رہے ہیں کہ میں نے یہ گانا دبئی میں لکھا تھا، وہاں موجود میرے ایک دوست کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایک لڑکی ہے جو تمہارے ساتھ ویڈیو کرنا چاہتی ہے ۔گلوکار کے مطابق یہ سن کر میں نے دوست سے کہا کہ میں دیکھوں گا اگر پاکستان اوربھارت کے آرٹسٹ مشترکہ طور پر کام کرسکتے ہیں یا نہیں، کیونکہ دونوں ممالک کے تعلقات کے باعث ایسا نہ ہو تو بعد میں بات خراب ہوتی ہے۔گرو رندھاوا نے بتایا کہ پھرمیں نے دوست سے پوچھا کہ اس کا تعلق کہاں سے ہے، پھرلڑکی کا تعلق لاہورسے ہونے کا سن کر فوری طور پر میرے دماغ میں 2 لائنیں آئیں جو میں نے لکھ لیں اور پھربعد میں بھارت جا کر پورا گانا لکھا۔میزبان کے استفسارپرگلوکارنے بتایا کہ اس گانے کی میوزک ویڈیومیں کام کرنے والی لڑکی کاتعلق واقعی لاہور سے تھا۔دسمبر2017 میں ریلیز ہونے والے اس گانے سے پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت حاصل کی تھی ، یو ٹیوب پر اس ویڈیو کو اب تک 97 کروڑ 26 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔اس گانے کو تلسی کماراورگرورندھاواکی آواز میں سال 2020 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم اسٹریٹ ڈانسرنمبر3 میں بھی شامل کیاگیا۔اس سے قبل پاکستان سے صبا قمر بھی فلم ہندی میڈیم کیلئے گرورندھاواکے چارٹ بسٹر گانے تینوں سوٹ سوٹ کردا میں کام کرچکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں