ارشد ندیم اولمپکس میں حصہ ہی نہیں لینا چاہتا تھا، انڈین کوچ ارشد ندیم سے کیوں ڈرتا تھا؟ پاکستانی اولمپک دستے کے ڈاکٹر اسد عباس کے حیران کن انکشافات

لاہور(پی این آئی)پاکستانی اولمپک دستے کے ڈاکٹر اسد عباس نے انکشاف کہ اولمپکس مقابلوں سے قبل ارشد ندیم کے بازو میں درد تھا جس کے باعث ارشد ندیم اولمپک مقابلے میں شرکت نہیں کرنا چاہتے تھے۔اسد عباس کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کو اولمپک میں شرکت کے لیے فِٹ کیا گیا۔ارشد ندیم کی کہنی میں درد تھا، جسکی وجہ سے وہ صحیح طرح سے تھرو نہیں کر پارہے تھے۔ٹوکیو میں بھی ارشد ندیم تھرو کرتے ہوئے ہچکچا رہے تھے کہ کہیں درد پھر سے نہ نکل آئے، لیکن انہیں یقین دہانی کروائی گئی، پھر حوصلے کے ساتھ ارشد ندیم نے کارکردگی دکھائی۔بھارتی کھلاڑی کا کوچ ڈرا ہوا تھا، وہ کہتا تھا کہ ارشد ندیم 90 میٹر سے زیادہ تھرو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جیولین تھرو کے ایک بھارتی کھلاڑی کے ساتھ سات آفیشل آئے تھے، ہمارے کھلاڑی بھی اگر تربیت کے ساتھ معاشی خوشحال ہوں تو وہ کسی سے کم نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں