پی ڈی ایم کا جلسہ، خواتین پر پابندی لگا دی گئی

کراچی (پی این آئی)جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا راشد سومرو نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے کل(اتوار کو ) ہونے والے جلسےمیں خواتین کو شرکت سے روک دیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں پی ڈی ایم جلسے سے ایک روز قبل اپنے بیان میں راشدسومرو کا کہنا تھا کہ کل کے جلسے میں خواتین شرکت نہ کریں۔ ہم خواتین کےخلاف نہیں بلکہ ان کا احترام کرتے ہیں، اس لیے جلسے میں شرکت سے روک رہے ہیں۔کل کا جلسہ تاریخی ثابت ہوگا، اس لیے خواتین کو زحمت نہیں دے سکتے، جلسے میں مدارس کے طالب علم بھی دھڑلے سے شریک ہوں گے۔قبل ازیں کراچی جلسے کے حوالے سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی کراچی میں اہم بیٹھک ہوئی۔ جس میں اتحادی جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں مریم نواز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں موجود تھیں۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر پارلیمنٹ سے استعفے دینے کی تجویز دی اور کہا کہ ’اب وقت آگیا ہے پارلیمنٹ سے نکل کر میدان میں آیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close