انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور امتحانات، سیکرٹری تعلیم کالجز ، سیکرٹری تعلیم سکولز کے مختلف امتحانی مراکزکے دورے

میرپور(آئی این پی)آزادجموںوکشمیرانٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپورکے زیراہتمام منعقدہ امتحانات سال اول کے دوران سیکرٹری تعلیم کالجز ، سیکرٹری تعلیم سکولز کے ہمراہ چیئرمین پروفیسر قاضی محمدابراہیم نے ضلع میرپورکے مختلف امتحانی سنٹروں کادورہ کیا۔ دورہ کے دوران انھوں نے امتحانی سنٹروں میں کیے گئے جملہ انتظامات پراظہاراطمینان کیااور امتحانی عملہ کوہدایت کی کہ وہ امتحانی عمل کوصاف شفاف بنائیں تاکہ محنت کرنے والے اور حق دار طلباء وطالبات کوان کی محنت کاثمرمل سکے اور تعلیمی بورڈ پرجس طرح لوگ اعتماد کرتے ہیں اس سے بھی زیادہ کریں۔ انھوں نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اسلام گڑھ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اسلام گڑھ، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چکسواری، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چکسواری، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈڈیال، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈڈیال میں امتحانی سنٹروں میں دورے کیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close