دنیا کے بڑے بڑے انجینئرز ناکام ہو گئےکچھی کے ماہی گیروں نے جہاز نکال لیا

اسلام آباد (پی این آئی )کراچی میں سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لئے دنیا کے انجینئرز فیل ہو گئے مگر ابراھیم حیدری کے کچھی ماہی گیرو نے ایک دن میں جہاز نکال لیا۔ تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنےکے لئےآپریشن کا تیسرا تجربہ بھی ناکام ہو گیا تھا نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق جہاز تھوڑی سی حرکت کے بعد ساحل کی جانب واپس آ گیا مگر کچھی ماہی گیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت جہاز کو نکال کر سب کو حیران کردیا۔ واضح رہے کہ خیال رہےکہ کراچی کے ساحل پر کنٹینروں سے لدا کارگو بحری جہاز 21 جولائی کو ریت میں آپھنسا تھا جسے نکالنے کے لیے جتن جاری ہیں، جہاز کو ریت سے نکالنے کے لیے آپریشن 9 اگست کو شروع کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close