امریکی سفارتخانے کا اڈیالہ جیل حکام سے رابطہ، نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفرکو جیل میں سہولتیں دینے کا مطالبہ

راولپنڈی (پی این آئی) اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف سیون کے گھر میں گردن کاٹ کر مار دی جانے والی نور مقدم کے قاتل اور اس کے والدین کے لیے امریکی حکام نے بہتر سہولتوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔امریکی حکام نے ملزم ظاہر جعفر سے ٹیلی فون پر رابطہ کرانے کے لیے بھی پاکستانی حکام سے بات کی ہے۔ اڈیالہ جیل کے ذرائع نے بتایا کہ ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور شریک ملزمان ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی نے جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست کی ہے۔ان ذرائع کے مطابق نور مقدم کو ظالمانہ نہ طریقے سے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی طرف سے بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ انہیں یہاں سے کسی بہتر جگہ منتقل کیا جائے۔واضح رہے کہ کہ قتل کی واردات کے فوری بعدجب ملزم نے اپنے امریکی شہری ہونے کا دعویٰ کیا تو اس کے جواب میں امریکی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کسی بھی ملک میں امریکی شہری اس ملک کے قوانین کے تابع ہوتے ہیں، امریکی سفارت خانہ کسی کیس میں عدالتی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close