کابل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں، امریکہ نے بدلہ لینے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نےکابل ائر پورٹ پربم حملے میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا علان کر دیا ہے۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس میں بیان دیتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ان کا ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں کے ذمہ داروں کو تلاش کرے گا۔انہوں نے امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کو حکم دیا کہ جوابی حملے کرنے کے منصوبے تیار کرے۔کابل میں ہونے والے گذشتہ روز کے اس حملے کی ذمہ داری داعش خراسان کے عسکریت پسندوں نے قبول کی ہے جو پہلے شام اور عراق میں امریکی افواج سے لڑ چکے تھے۔جوبائیڈن نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کو معاف نہیں کریں گے، ہم نہیں بھولیں گے۔ ہم ان کا شکار کریں گے اور انہیں اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں