پی ڈی ایم نے مزار قائد کے قریب پارک میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی

کراچی(آئی این پی ) پی ڈی ایم نے مزار قائد کے قریب پارک میں جلسے کے لیے درخواست دے دی ، مزار قائد منیجمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ درخواست پر جو بھی فیصلہ ہوگا پی ڈی ایم کو بتادیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اتوار کو جلسے کی اجازت کے لیے مزار قائد منیجمنٹ انتظامیہ کو درخواست دے دی ، مزار قائد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسے کی اجازت کے حوالے سے درخواست پروسس کے لیے اگے بھیج دی ہے۔ مزار قائد منیجمنٹ بورڈ نے بتایا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے جلسے کے حوالے سے فیس بھی جمع کرائی گئی ہے ، درخواست پر جو بھی فیصلہ ہوگا پی ڈی ایم کو بتادیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے جلسے کی سیکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو بھی درخواست ارسال کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close