اسلام آباد کے تمام ہوٹلز کو خالی کروا لیا گیا، انتظامیہ نے تین ہفتوں کیلئے بکنگ کروالی

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد کے تمام ہوٹلز 21 روز کیلئے بند۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء کی موجودہ صورتحال میں وفاقی حکومت کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام ہوٹل 21 روز کیلئے بند کر دیے گئے ہیں، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔ضلعی انتظامیہ نے تمام ہوٹلز کو فوری خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تمام بند ہوٹلز کے کمروں کی بکنگ کروا لی ہے، افغانستان سے آنے والے ہزاروں افراد ان ہوٹلز میں قیام کریں گے۔ کل سے افغانستان سے ہزاروں افراد کی اسلام آباد آمد شروع ہو جائے گی، ان افراد کو بند کروائے گئے ہوٹلز میں ٹھہرایا جائے گا۔اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ امریکی اور اتحادی افواج کی 31اگست تک افغانستان سے حتمی انخلاء کیلئے پاکستان سے مدد کی درخواست کر دی، افغانستان سے انخلاء میں مدد کی درخواست امریکی فوج اور نیٹو نے کی۔انخلاء سے متعلق مدد کیلئے اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت خارجہ ، جی ڈی سی اے اے نے شرکت کی۔ ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ افغانستان سے امریکی مددگاروں کو نکالنے والی 5ابتدائی پروازیں کراچی میں اتریں گی،مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد طیاروں کے کل کراچی میں لینڈ کرنے کا امکان ہے، افغانستان سے آنے والے 3سے 4ہزار افراد کراچی لائے جائیں گے، کراچی آنے والے افراد کو حکومت سندھ رہائش فراہم کرے گی،افغانستان سے آنے والوں کو امریکا منتقلی سے پہلے ایک ماہ کراچی میں رکھا جائے گا،کراچی پہنچنے والے افراد کو ایک ماہ کا ویزہ دیا جائے گا۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز افغانستان سے 13ہزار 400افراد کا نخلاء کرایا گیا، 14اگست سے اب تک امریکا اور اتحادیوں نے 95ہزار 700افراد کو افغانستان سے نکالا، روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس نے بدھ کو افغانستان سے 360شہریوں کا انخلاء کرایا، اب بھی افغانستان میں 100کے قریب روسی شہری موجود ہیں۔ واضح رہے افغان طالبان نے امریکا اور اتحادی ممالک کو 31اگست تک انخلاء کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close