تہران ( آ ئی این پی ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تہران میں وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا اورایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، ایران کے ساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، ان معاہدوں پر عملدرآمد سے دونوں ممالک کے مابین نہ صرف تجارت کو فروغ ملے گا بلکہ آمدو رفت میں بھی سہولت پیدا ہو گی، پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی مراسم بڑھانے کیلئے، ادارہ جاتی میکنزم کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر پر ایران کی اعلی قیادت کی جانب سے پاکستان کے موقف کی مستقل اور غیر مشروط حمایت قابلِ تحسین ہے، افغانستان کے امن، استحکام اور جامع سیاسی تصفیے کیلئے مربوط علاقائی لائحہ عمل کی تشکیل انتہائی اہمیت کی حامل ہے، افغانستان میں امن کی بحالی، معاشی انضمام، علاقائی و عوامی سطح پر روابط کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی۔جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تہران میں وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا اورایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا، وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق ،ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور دیگر سینئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے،دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان، علاقائی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ، وزیر خارجہ نے وزارتِ خارجہ کا منصب سنبھالنے پر ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کو مبارکباد دی،مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہپاکستان، ایران کے ساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، اپریل 2021میں میرے گذشتہ دورہ ایران کے دوران، پاکستان اور ایران کے مابین بارڈر مارکیٹوں کے قیام اور نئے بارڈر کراسنگ پوائنٹ کھولنے کے حوالے سے اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے، ان معاہدوں پر عملدرآمد سے دونوں ممالک کے مابین نہ صرف تجارت کو فروغ ملے گا بلکہ آمدو رفت میں بھی سہولت پیدا ہو گی، پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی مراسم بڑھانے کیلئے، ادارہ جاتی میکنزم کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر پر ایران کی اعلی قیادت کی جانب سے پاکستان کے موقف کی مستقل اور غیر مشروط حمایت قابلِ تحسین ہے، افغانستان کے امن، استحکام اور جامع سیاسی تصفیے کیلئے مربوط علاقائی لائحہ عمل کی تشکیل انتہائی اہمیت کی حامل ہے، افغانستان میں امن کی بحالی، معاشی انضمام، علاقائی و عوامی سطح پر روابط کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی،ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ کی پالیسی پر کاربند ہے،ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں، مربوط علاقائی لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے وزیر خارجہ کی عملی کاوشوں کو سراہا ،وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریے کے ساتھ قبول کیا ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،ایرانی وزیر خارجہ کے منصب سنبھالنے کے بعد، ان سے ملاقات کرنے والے پہلے وزیر خارجہ ہیں۔(وخ)
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں