کابل میں لرزہ خیز تباہی، چند گھنٹوں میں تیسرا دھماکہ

کابل (پی این آئی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تیسرا دھماکہ ہوا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق ایئر پورٹ کے علاقے میں تیسرے دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ کچھ دیر پہلے امریکہ کی جانب سے تیسرے دھماکے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل شام کے وقت ایئر پورٹ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے تھے جن میں 13 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے ہیں۔امریکی میڈیا کی بعض اطلاعات کے مطابق ایئر پورٹ پر ہونے والے پہلے دو دھماکوں میں امریکہ کے 13 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔فوکس نیوز کی وائٹ ہاؤس کیلئے نمائندہ خصوصی جیکی ہینرک کے مطابق افغانستان میں ہونے والے دھماکوں میں امریکہ کے 10 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق کابل ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے دو دھماکوں میں چار امریکی فوجی اور 60 افغان شہری ہلاک ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close