کابل ائیرپور ٹ پر دھماکے، کتنے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی؟ پینٹاگون کا بیان جاری

کابل(پی این آئی) کابل ائیرپورٹ دھماکوں میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ کے قریب ہوئے دھماکوں سے متعلق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔ ترجمان پینٹاگون کی جانب سے کابل ائیرپورٹ دھماکوں میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ 1 دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا جبکہ دوسرا دھماکہ خود کش تھا۔ حملوں کے نتیجے میں افغان اور امریکی شہریوں کا بھی جانی نقصان ہوا۔ اس سے قبل غیر ملکی میڈیا کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی کہ کابل ائیرپورٹ کے قریب ایک کی بجائے 2 دھماکے ہوئے ہیں۔ جبکہ دھماکوں کے بعد کابل ائیرپورٹ کے اطراف میں شدید فائرنگ بھی ہوئی۔اس حوالے سے افغانستان کی نئی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حملے میں اب تک بچوں سمیت 13 افراد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ دھماکے کے نتیجے میں افغان گارڈز بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے کہ جبکہ ائیرپورٹ کی سیکورٹی سخت کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں