وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، کابل میں پھر بڑے پیمانے پر تباہی

کابل (پی این آئی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ائیر پورٹ کے قریب دوسرا دھماکہ ہوا ہے جس نتیجے میں 13افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے ۔روسی میڈ یا نے دعویٰ کیا ہے کہ دوسرا دھماکہ کابل ائیر پورٹ کے مرکزی دروازے کے قریب ہوا جس میں بچوں سمیت 13افراد جاں بحق ہوئے۔افغانستان کی نئی حکومت کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ دھماکہ ائیر پورٹ سے متصل ہوٹل کے قریب ہوا ہے جس میں ان کے متعدد گارڈز بھی زخمی ہوئے ہیں،ہوٹل میں بڑی تعداد میں برطانوی شہری مقیم تھے ۔اس سے قبل ائیر پورٹ کے مشرقی دروازے پر بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں پندرہ افراد کے زخمی جبکہ کئی افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں ۔پہلے دھماکے کے بعد اٹلی کے فوجی طیارے پر فائرنگ بھی کی گئی تھی تاہم طیارے کو نقصان نہیں پہنچاتھا۔واضح رہے کہ ان دھماکوں سے قبل برطانوی وزیر برائے آرمڈ فورسز جیمز ہیپی نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے حملہ کیا جا سکتا ہے ۔تمام ممالک نے افغانستان میں موجود اپنے باشندوں کو کابل ایئرپورٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close