پیپلزپارٹی کی ہوا چل پڑی، اگلے انتخاب میں جیالوں کی کامیابی کا دعویٰ

کراچی (آئی این پی ) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ہوا چل پڑی، اگلے انتخاب میں جیالے کامیاب ہوں گے، پیپلزپارٹی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی، پنجاب میں پیپلزپارٹی کی تنظیمی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے پارٹی میں شمولیت کے خواہاں افراد سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زراری کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے مختلف پارٹیوں کے سیاسی رہنما رابطے میں ہیں، عمران خان عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close