وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے اہم ترین خطاب کریں گے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو تین سال پورے ہو چکے۔ اس حوالے سےوزیر اعظم عمران خان آج قوم کو تحریک انصاف حکومت کی تین سالہ کارکردگی سے آگاہ کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ آج اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہو گی اوراسلام آباد کی اس خصوصی تقریب میں اپنی حکومت کی تین سالہ کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے۔اس حوالے سے کارکن متحرک ہو چکے ہیں کیونکہ تحریک انصاف نے عوام کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کا خطاب عوامی مقامات پر براہِ راست دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان کارکنوں پر مشتمل ٹیمیں ملک بھر میں بڑی اسکرینوں پر وزیراعظم کا خطاب عوام کو دکھانے کے انتظامات کریں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close