افغانستان کی طرف سےپاکستان میں مداخلت اب نہیں ہو گی، بڑا اعلان کر دیا گیا

کابل (پی این آئی) کابل میں برسراقتدار آنے والے گروہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اب ان کا ملک پاکستان کےخلاف اپنی سر زمین استعمال نہیں ہونےدیں گے۔اپنے ایک بیان میں ذبیح اللہ مجاہدکہا کہ پاکستان کےخلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے پاکستان ‏افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا۔ کابل اپنےزور بازو سےفتح کیا، طالبان کاکابل فتح کرنےمیں پاکستان کاکوئی کردار نہیں ‏۔ ‏انہوںنے کہا کہ پاکستان سےتعلقات کی بنیاد پروپیگنڈے ‏پر نہیں حقائق پرہوگی پاکستان سےدوستانہ سفارتی اور اقتصادی تعلقات کےخواہشمندہیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے،ہماری کئی چیزیں مشترک ہیں بھارت سمیت کسی ملک کوداخلی ‏پالیسی میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ داعش ختم ہوچکی ہےاس کا وجود اب افغانستان ‏میں نہیں رہا مجھے نہیں لگتااب پاکستان مخالف کوئی تنظیم افغانستان میں ہے کسی تنظیم نے افغانستان سے پاکستان میں گڑبڑکی کوشش کی توروکیں گے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں