حکومت کا امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی کو پاکستان واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن )حکومت نے امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی کو پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انٹرپول کو حسین حقانی کی حوالگی کیلئے خط لکھ دیا ہے ۔ ایف آئی کی جانب سے لکھے گئے خط میں یہ کہا گیا ہے کہ حسین حقانی کے خلاف 2018میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج ہے حسین حقانی کے خلاف 2ملین ڈالر کے خورد برداور دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہے ملزم حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں اور ان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اس لئے انٹرپول حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کرے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close