وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے سردار عتیق احمد کی قیادت میں مسلم کانفرنس کے وفد کی ملاقات

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد کی قیادت میں مسلم کانفرنس کے وفد نے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مسلم کانفرنس کے صدر مرزا شفیق جرال بھی موجود تھے، اس موقع پر وفد نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی، سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر کو تحریک آزادی کشمیر کا مضبوط بیس کیمپ بنانے کے حوالے سے کی جانے والی ہر کوشش پر تعاون کریں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close