ڈوڈومو(پی این آئی)افریقہ ملک تنزانیہ میں نامعلوم حملہ آور کی فرانس کے سفارت خانے کے باہر فائرنگ سے چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مار اگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں فرانس کے سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر مسلح شخص نے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ سے چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں