جدہ (پی این آئی) سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نےنےعمرہ زائرین کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیاہے۔ نئے جاری کیے جانے والے حکم نامے کے مطابق طیارے میں بیٹھنے سے قبل مسافروں کو کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب جانے کے لیے فائزر، ایسٹرازینیکا، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین لگوانا لازمی ہو گا۔ نئے جاری کیے جانے والےحکم نامے کے مطابق سعودی عرب آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔۔۔۔۔
امریکہ اور اتحادیوں نے اگلے سات روز میں افغانستان سے فرار کا منصوبہ تیار کر لیا
کوریا (پی این آئی) امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے 20 سال کی جنگ ختم کرتے ہوئے افغانستان سے 30 اگست تک ہر صورت میں فرار کا منصوبہ تیار کر لیا ہے نیٹو سفارت کاروں نے کہ ہے کہ غیر ملکی افواج 30 اگست تک افغانستان سے انخلا مکمل کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات نیٹو سفارت کار کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی گئی ۔نیٹو ڈپلومیٹ نے بتایا کہ افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان عہدے داروں کو کابل ایئر پورٹ پر انخلا اور لاجسٹکس کے عمل پر بریف کیا گیا ہے۔نیٹو سفارت کار کے مطابق کابل ایئر پورٹ سے انخلا کا عمل جنگی پیمانے پر تیز رفتاری سے ہو رہا ہے۔نیٹو سفارت کار نے زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کابل ایئر پورٹ کے باہر اب بھی موجود ہجوم کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان کی جانب سے اب یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت کی قیادت مذہبی اسکالرز کریں گے۔طالبان رہنماوں کی جانب سے حامد کرزئی اور مزید افغان سیاسی قائدین سے رابطوں میں تیزی آ گئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں