سندھ ہائی کورٹ، تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف صوبائی وزیر تعلیم، چیف سیکریٹری سندھ اورسیکریٹری ایجوکیشن سمیت دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری

کراچی ( آن لائن ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف صوبائی وزیر تعلیم، چیف سیکریٹری سندھ اورسیکریٹری ایجوکیشن سمیت دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔ سندھ میں کرونا وائرس کے باعث حکومت سندھ کی جانب سے اسکولوں کی بندش کے خلاف ہیومن رائٹس لائرز فورم سندھ کی انچارج ٹاسک فورس مس فرزینہ سلیم اورصدیقہ نوشین ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میںمئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عالیہ سندھ حکومت کو پابند کرے کہ جب بھی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرے اس سے قبل معزز عدالت سے مشورہ طلب کرے سندھ حکومت کسی بھی معاملے پر اپنی مرضی مسلط نہ کرے ۔ ہیومن رائٹس لائرز فورم سندھ نے درخواست میں کہا کہ جب تمام شعبہ جات کھول دئیے گئے ہیں تو تعلیمی اداروں کی غیر معینہ مدت مدت تک کیلئے بندش غیر قانونی اور انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ہیومن رائٹس لائرز فورم کے مطابق ریلوے اسٹیشن، عوامی مقامات، دفاتر، عدالتیں کھول دی گئی ہیں اس لیے سندھ بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو بھی کھولا جائے ،سندھ حکومت تعلیم اور تعلیمی اداروں کو بند کرکے کیوں تباہ کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں