اسلام آباد(پی این آئی)رواں ہفتے کے آخر میں ملک کے بالائی علاقوں میں مزید مو ن سون بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی۔ملک کے جنوبی علاقوں میں خشک موسمی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ملک بھر کی موجودہ موسمی صورتحال کے مطابق مونسون بارشوں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ گزشتہ سلسلہ سے بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، اور کشمیر میں اکا دکا مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔آئندہ 3 سے 4 دن کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں ایک دو مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔مونسون بارشوں کا اگلا متعدل شدت کا سلسلہ جمعے سے ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا۔ جمعے سے پیر کے دوران بالائی پنجاب، وسطی و شمالی خیبرپختونخوا، کشمیر، کوہ سلیمان، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے. اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔مون سون 2021 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہیں. رواں سال ملک کے جنوبی علاقوں میں انتہائی کم بارشیں ریکارڈ ہوئیں. ملک کے جنوبی علاقوں میں مزید اگلے 10 دن تک کسی خاطر خواہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے. ملک کے جنوبی علاقے رواں مونسون سیزن میں کم بارشوں کے باعث خشک سالی کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں