اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا، سونے کی قیمتوں کا بھی اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ایک ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا ہے۔کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 164 روپے 43 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے اضافے سے 165 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے اور ملک میں ڈالر کی قدر بڑھنے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 500 روپے پر برقرار ہے۔10 گرام سونے کی قدر 93 ہزار 879 روپے برقرار ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 11 ڈالر اضافے سے 1792 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں