کابل(پی این آئی)افغان خواتین نے آن کیمرہ بات کرنے سے انکار کر دیا ۔افغانستان میں دکانداروں نے کہاہے کہ سمجھ نہیں آ رہی طالبان کی کیا پالیسی ہے ہم بھی کنفیوز ہیں برقعہ بیچیں یا عبایہ بیچیں، ابھی کاروبار نہیں چل رہا گاہک بہت کم ہیں ہم نے دکانیں تو کھولی ہیں لیکن خریدار کوئی نہیں آ رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خواتین نے آن کیمرہ بات کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ اس سے ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔چند دکانداروں کا کہنا تھا کہ ابھی کاروبار نہیں چل رہا گاہک بہت کم ہیں ہم نے دکانیں تو کھولی ہیں لیکن خریدار کوئی نہیں آ رہے۔عبایہ کا کاروبار کرنے والے ایک دکاندار نے کہا کہ ابھی سمجھ نہیں آ رہی کہ طالبان کی کیا پالیسی ہے ہم بھی کنفیوز ہیں کہ برقعہ بیچیں، عبایہ بیچیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں