پی سی بی کے نئے سربراہ کا فیصلہ ہو گیا، وزیر اعظم آج اعلان کر یں گے

اسلام آباد (پی این آئی) پی سی بی کےنئے سربراہ کا فیصلہ ہو گیا، وزیر اعظم عمران خان آج اعلان کریں گے۔ وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع کہا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے اہم ملاقات کرینگے۔اس ملاقات میں وزیراعظم احسان مانی کو آج اگلی مدت کیلئے توسیع نا دینے سے متعلق آگاہ کریں گے جبکہ آج وزیراعظم عمران خان کی سابق کپتان رمیز راجا سے بھی ملاقات ہوگی۔توقع یہی کی جا رہی ہےکہ وزیراعظم آج رمیز راجا کو اہم ذمے دادی دینے سے متعلق آگاہ کریں گے۔۔۔۔

پاکستان پر ڈالروں کی برسات، زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

اسلام آباد (پی این آئی) آئی ایم ایف کا ممبر ممالک کے لیے قرض پروگرام آج سے شروع ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کا 650 ارب ڈالر کا قرض پروگرام آج سے شروع کیا جائیگا، پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالر قرض ملے گا۔مغربی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کا ممبر ممالک کے لیے قرض پروگرام کا آج سے آغاز ہو رہا ہےان رپورٹس کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالر قرض ملے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو 2 ارب 77 کروڑ ڈالر کا قرض غیر مشروط طور پر دیا جا رہا ہے اور یہ رقم آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کا امکان ہے۔رقم کی منتقلی سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند سطح تک پہنچنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے ممبر ممالک کے لیے قرض کی منظوری دی تھی۔ ممبر ممالک کے لیے 650 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دی گئی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں