دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 21کروڑ13لاکھ64ہزار677ہوگئی

بیجنگ (شِنہوا)دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 22 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 21کروڑ13لاکھ64ہزار677ہوگئی۔امریکہ 3کروڑ76لاکھ73ہزار118 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ23لاکھ 93ہزار286مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ5لاکھ 56ہزار487مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 66لاکھ82ہزار952، روس میں 66لاکھ33ہزار521، برطانیہ میں 64 لاکھ91ہزار529 اور ترکی میں 61لاکھ97ہزار11 تک پہنچ گئی ہے۔ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 51لاکھ30ہزار852 اور کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 48لاکھ86ہزار897 تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں