اہم پیش رفت، پاکستان کا گلبدین حکمت یار سے رابطہ قائم ہو گیا

کابل(آئی این پی ) افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی ہے۔ کابل میں ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں جاری حکومت سازی کے عمل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا، پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کریگا۔ اس موقع پر افغان رہنما گلبدین حکمت یار نے کہا کہ افغانستان میں امن اور حکومت سازی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرحل تلاش کرنا ہو گا۔ ۔۔۔۔

گلبدین حکمت یار نے کابل میں نئے گروہ کی حمایت کا اعلان کر دیا

کابل (پی این آئی) افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمتیار نے کابل میں نئی حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گلبدین حکمتیار نے یہ اعلان نئے گروہ کے رہنما خلیل الرحمان حقانی سے ملاقات کے بعد کیا۔دوسری جانب احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے بھی جنگ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ 80کی دہائی میں روس کے خلاف بھرپور جنگ کرنے والے مقتول رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے پنج شیر وادی میں اپنے گڑھ سے نئے گروہ کے خلاف لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ سویت یونین سے جنگ میں ہیرو قرار دیے جانے والے سابق افغان کمانڈر احمد شاہ مسعود کے 32 سالہ بیٹے احمد مسعود نے طمسلح مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھاکہ افغان فوج کے افسران اور اہلکار بشمول ایلیٹ اسپیشل فورسز یونٹس کے اہلکار بھی ہمارے ساتھ ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں